کراچی پورٹ پر کھاد اور گندم سے لدے دو بحری جہاز پہنچ گئے، دونوں جہازوں کو ترجیحی بنیادوں پر برتھ فراہم کی گئی، جبکہ بندرگاہ پر مجموعی طور پر ایک لاکھ ایک ہزار ٹن درآمدی کارگو کی ہینڈلنگ جاری ہے۔
کراچی پورٹ پر 50 ہزار ٹن ڈی اے پی کھاد جبکہ 51 ہزار ٹن گندم کی ہینڈلنگ کی جا رہی ہے۔ دونوں بحری جہازوں کی بیک وقت ہینڈلنگ کراچی پورٹ ٹرسٹ کی آپریشنل صلاحیت اور کارکردگی کا مظہر ہے۔
چیئرمین کراچی پورٹ ٹرسٹ جنید انوار چوہدری کا کہنا ہے کہ ضروری اشیا کی بروقت ترسیل ملک میں غذائی تحفظ یقینی بنانے کے لیے ناگزیر ہے۔ بندرگاہوں پر کارگو ہینڈلنگ کی استعداد میں اضافہ ادارے کی اہم ترجیحات میں شامل ہے۔
انہوں نے کہا کہ کراچی پورٹ ملکی تجارت اور سپلائی چین میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے۔
چیئرمین کے پی ٹی ریئر ایڈمرل شاہد احمد کے مطابق بندرگاہوں کے بنیادی ڈھانچے کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور کارگو ہینڈلنگ کی صلاحیت بہتر بنانے کے لیے اقدامات جاری ہیں۔