اسلام آباد میں جاری گلوبل زلمی لیگ کے پانچویں روز گلاسگو زلمی ، لندن زلمی ، اسٹیٹس زلمی اور مانامی زلمی نے اپنے میچز جیت لیے ، گلوبل زلمی لیگ کا انعقاد پشاور زلمی کی جانب سے میونسپل کارپوریشن اسلام آباد کے تعاون سے کیا جارہا ہے ۔
اسلام آباد میں جاری گلوبل زلمی کے پانچویں دن کھیلے گئے میچ میں گلاسگو زلمی نے
ٹورینو زلمی کو 144رنز سے ہراکر آؤٹ کلاس کردیا ۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے گلاسگوزلمی
نے بیس اوورز میں 4وکٹوں پر 220رنز بنائے ۔ جواب میں ٹورینو زلمی کی ٹیم 76رنز پر
ڈھیر ہوگئی ۔ ایک اور میچ میں لندن زلمی نے پیرس زلمی کو 89رنز سے شکست دیدی ۔ لندن
زلمی کے اسکور 198رنز چار کھلاڑی آؤٹ کے جواب میں پیرس زلمی کی ٹیم 109رنز پر
پویلین لوٹ گئی ۔ تیسرے میچ میں اسٹیٹس زلمی نے وکٹوریہ زلمی کو 131رنز سے ہرادیا ۔
اسٹیٹس زلمی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7وکٹوں پر 220رنز بنائے ، جواب میں وکٹوریہ
زلمی کی ٹیم 89رنز پر ڈھیر ہوگئی ۔ چوتھے میچ میں مانامہ زلمی نے شاوزنگ زلمی کو
79رنز سے ہرادیا ۔