نوجوان بلے باز ننگیال نے صرف ساٹھ گیندوں پر 108 رنز داغ کر تہلکہ مچادیا

image
گلوبل زلمی لیگ کے چھٹے روز کابل زلمی کے نوجوان بلے باز ننگیال نے صرف ساٹھ گیندوں پر 108 رنز داغ کر تہلکہ مچادیا ۔ چھٹے روز کابل زلمی اور الریاض زلمی نے اپنے میچز جیت لیے ،۔ کابل زلمی ، انچیون زلمی ، لندن زلمی،وینکوور زلمی ، الریاض زلمی مانامہ زلمی نے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی

اسلام آباد کے ایم سی آئی اور بھٹو گراؤنڈ پر پشاور زلمی کی گلوبل زلمی کے سنسنی خیز میچز کا سلسلہ جاری ہے ۔ لیگ کے چھٹے روز کابل زلمی کے نوجوان بیٹسین ننگیال نے دھواں دھار سینچری بناکر سب کی توجہ حاصل کی ۔ ننگیال نے صرف 60گیندوں پر 108رنز بناکر کابل زلمی کا اسکور دو وکٹوں پر 235رنز تک پہنچادیا ۔236رنز کے ہدف کے تعاقب میں انچیون زلمی کی ٹیم 9وکٹوں پر 170رنز بناسکی ۔ کابل زلمی نے میچ 65رنز سے جیت لیا ۔ فاتح ٹیم کی جانب سے ظفر نے چار وکٹیں حاصل کیں ، ایک اور میچ میں الریاض زلمی نے بون زلمی کو 40رنز سے ہرادیا ۔ الریاض زلمی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 6وکٹوں پر 204رنز بنائے ۔ وجیہ الحسن 61رنز بناکر نمایاں رہے ۔ جواب میں بون زلمی 164رنز بناکر پویلین لوٹ گئی ، مظہر عباسی نے چار وکٹیں حاصل کیں اور الریاض زلمی کی جیت میں اہم کردار ادا کیا ۔ کابل زلمی ، انچیون زلمی ، لندن زلمی،وینکوور زلمی ، الریاض زلمی مانامہ زلمی نے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی
۔ گلوبل زلمی میں دنیا بھر سے سولہ ممالک کے زلمی کلبز اسلام آباد میں ان ایکشن ہیں اور پشاور زلمی نے لیگ کا انعقاد دارلحکومت اسلام آباد میں میونسپل کارپوریشن اسلام کے تعاون سے کیا ہے ۔ گلوبل زلمی لیگ کا فائنل 31مارچ کو اسلام آباد میں کھیلا جائیگا


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US