شعیب اختر سے بڑا مطالبہ، خبر نے سب کو حیران کردیا؟

image

شعیب اختر سے بڑا مطالبہ سامنے آگیا، کرکٹ کی دنیا سے بڑی خبر نے شائقین کرکٹ کو حیران دیا،

ذرائع کے مطابق سابق ٹیسٹ پلیئر باسط علی نے شعیب اختر سے اس بات کی سچائی جانتے ہوئے مطالبہ کیا کہ وہ ان کھلاڑیوں کے نام ظاہر کریں جو دنیش کنیریا سے ہندو ہونے کی بنا پر امتیازی سلوک روا رکھتے تھے۔ مجھے اس بات کی بھی حیرانگی ہوئی کہ دنیش کنیریا بھی یہ کہہ رہے ہیں کہ میں ان تمام پلیئرز کے نام ظاہر کروں گا۔ ان کا کہنا تھا کہ شعیب اختر کو کسی شہرت کی ضرورت نہیں، انہیں لازمی طور پر ایسے کھلاڑیوں کے نام ظاہر کرنے چاہئیں، میرے کرکٹ کے دنوں میں کسی بھی کھلاڑی کے ساتھ امتیازی سلوک نہیں کیا گیا۔

واضح رہے کہ شعیب اختر کے اس دعوے کے بعد دنیش کنیریا نے بھارتی ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ شعیب اختر کو ان کھلاڑیوں کے نام بھی منظر عام پر لانے چاہئیں اور اگر وہ نہیں بتائیں گے تو میں خود ان کے نام میڈیا کے سامنے لے آؤں گا۔

انھوں نے ایک پروگرام میں بات چیت کے دوران کہا تھا کہ کئی ٹیم کے کھلاڑی مذہبی بنیاد کی باعث دنیش کنیریا کے ساتھ کھانا نہیں کھاتے تھے، میں ہمیشہ ہی انھیں ایسا کرنے سے منع کرتا تھا، بہت سے لوگ اسی وجہ سے دنیش کنیریا کی ٹیم میں موجودگی کے بھی خلاف تھے جس پر دنیش کنیریا نے شعیب اختر کی بات کو درست کہتے ہوئے کہا تھا کہ کچھ لوگوں نے انہیں کبھی سپورٹ نہیں کیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US