مکڈونلڈز پاکستان اور پشاور زلمی کے درمیان کامیاب پارٹنرشپ کی ہیٹ ٹرک

image
میڈیا اور برانڈ ویلیو کے لحاظ سے پی ایس ایل کی نمبرون فرنچائز اور مکڈونلڈز پاکستان کے درمیان مسلسل تیسرے سال پارٹنرشپ کا معاہدہ طے پا گیا ۔ مکڈونلڈز پاکستان مسلسل تیسرے سال پشاور زلمی کا اسپانسر اور زلمی کی پلئینگ کٹ کا حصہ ہوگا۔ پشاور زلمی کے چیرمین جاوید آفریدی اور میکڈونلڈز پاکستان کے ڈائریکٹر مارکیٹنگ علی رضا نے لاہور میں ایم او یو پر دستخط کیے۔ پشاور زلمی کے چیرمین جاوید آفریدی نے کہا پاکستان سپر لیگ کے پورے سیزن کا پاکستان میں انعقاد تاریخی موقع ہے۔ مجھے خوشی ہے کہ گزشتہ دو سیزنز کی طرح میکڈونلڈز پاکستان پشاور زلمی کے ساتھ پارٹنرشپ کا حصہ ہے اور یہ کامیاب شراکت انشاللہ آگے بھی جاری رہے گی۔ میکڈونلڈز پاکستان کے ڈائریکٹر مارکیٹنگ علی رضا نے کہا کہ پشاور زلمی کے ساتھ مسلسل تیسرے سال اسپانسر شپ پر خوشی ہے۔ میکڈونلڈز پاکستان کھیلوں کے فروغ میں اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US