کینیا سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون نے اپنے شوہر کو صرف 2600 روپے کے عوض فروخت کردیا۔
ایڈنا مکوانا کے مطابق انہیں اپنے دھوکے باز شوہر پر کافی عرصے سے شک تھا جس کی وجہ سے انہوں نے چھان بین شروع کردی اور بالآخر ایک روز اس نے اپنے شوہر کو اس کی گرل فرینڈ کے ساتھ رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔ پکڑے جانے کے بعد خاتون نے اپنے شوہر کو مارا پیٹا اور گھر سے باہر نکال دیا۔ بعدازاں اس کی گرل فرینڈ سے پیسوں کا مطالبہ کر دیا اور کہا کہ وہ دو ہزار کینیئن شلنگ يعني بيس امریکی ڈالر جو پاکستانی اکتيس سو روپے بنتے ہیں، دے اور اپنے بوائے فرینڈ کو ہمیشہ کے لئے اپنے پاس رکھے۔
شوہر کی گرل فرینڈ کو یہ سودا پسند آیا اور اس نے بھاؤ تاؤ کر کے چھبيس سو پاکستاني روپے میں ایڈنا کے شوہر کو خرید لیا۔
ایڈنا مکوانا کے مطابق وہ ان پیسوں سے اپنے بچوں کے لئے نئے کپڑے خریدے گی جبکہ ان سے سوال کیا گیا کہ اگر آپ کا ذہن تبدیل ہو گیا تو کیا آپ دوبارہ اپنے شوہر کو واپس لانا چاہیں گی؟ جس کے جواب میں خاتون کا کہنا تھا کہ وہ نئے سال میں پچھلے سال کی کوئی ایسی چیز لے کر نہیں جائیں گی جو ان کے لئے تکلیف کا باعث ہوگی۔