مشہور زمانہ امریکی باکسر مائیک ٹائی سن کا کہنا ہے کہ اگر میری تین شادیاں نہ ہوئی ہوتیں تو شاید میں ابھی تک خودکشی کر کے موت کی نیند سو چکا ہوتا۔
باکسر مائیک ٹائی سن کا کہنا تھا کہ میں نے تین شادیاں اس مقصد سے کیں کیونکہ میرے زندہ رہنے کیلئے ایک بیوی کا ہونا لازمی ہے۔ میں اپنی زندگی میں خواتین کے حوالے سے مختلف نظریات رکھتا تھا اور انھیں کئی نظروں سے بھی دیکھتا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ میں اپنی جوانی کے وقت میں عورتوں کو پر لطف نگاہوں سے دیکھتا کرتا تھا اور اب بڑھاپے میں خواتین کو شریک حیات کی نظروں سے، جو مجھے اس چیز کا احساس دلاتی ہیں کہ میں ابھی مرد ہوں اور اب اس عمر میں پہنچ کر خواتین کو اپنی استانی سمجھتا ہوں۔ میں بیوی کے بغیر زندگی گزارنے کا تصور بھی نہیں کر سکتا۔
مائیک ٹائی سن نے سنہ 1988 میں پہلی شادی کی۔ ان کی پہلی دلہن روبن گیونز تھیں جو کہ اداکارہ تھیں، جس نے ایک سال بعد ہی استحصال کا الزام لگا کر طلاق لے لی۔ اس کے بعد سنہ 1997ء میں مائیک ٹائی سن کی ڈاکٹر مونیکا ٹرنر کے ساتھ دوسری شادی ہوئی جو 6سال تک برقرار رہنے کے بعد ان میں طلاق ہو گئی۔ 2009ء میں لکیہا سپائسر کے ساتھ ان کی تیسری شادی ہوئی جو کیکی ٹائی سن کے نام سے مشہور ہیں ۔ ان کی یہ شادی اب بھی قائم ہے۔
واضح رہے کہ مائیک ٹائی سن 7بچوں کے والد ہیں جن میں سے ایک اولاد کی 2009ء میں خطرناک حادثے میں موت ہو گئی تھی۔