سندھ ہائيکورٹ کی جانب سے شہرِ کراچی ميں ٹينکر مافيا کے فوری خاتمے کے حکم کا نوٹس جاری کر دیا گیا ہے۔
بروز منگل سندھ ہائی کورٹ میں بلدیہ ٹاؤن اور مختلف علاقوں میں پانی کی قلت سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی جس میں عدالت نے شہر بھر کے تمام ٹینکر مافیا کے فوری خاتمے کا حکم دیا ہے ۔ عدالت نے پولیس کو آرڈر جاری کرتے ہوئے واٹر بورڈ کے تمام پمپنگ اسٹیشنز کو آزاد کرانے کا حکم دے دیا۔
عدالت نے ایم ڈی واٹر بورڈ سے سوالات کئے کہ آپ نے پمپنگ اسٹیشن قبضے میں لیا؟ کیا ٹینکر مافیا کا خاتمہ ہوچکا ہے ؟۔ اس حوالے سے ایم ڈی واٹر بورڈ نے عدالت کو جواب دیا کہ پمپنگ اسٹیشن قبضے میں لیا جا چکا ہے۔
جسٹس محمد کریم خان آغا نے ایم ڈی واٹربورڈ کو آگاہ کیا کہ اچھی طرح سوچ لیں،اگر ٹینکر مافیا فعال ہوا تو اس معاملے کی ذمہ داری آپ کی ہوگی۔
عدالت نے حکم واضح کیا کہ پانی کی فراہمی کیلئے رقم وصول نہیں کی جائے گی۔