حال ہی میں پاکستانی اداکار یاسر حسین نے اپنی اور اقراﺀ عزیز کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی- جس پر ایک سوشل میڈیا صارف نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جس کے جواب میں یاسر حسین نے بھی صارف کو کرارا جواب دے ڈالا۔
یاسر حسین اور اقراعزیز شادی کے بعد اپنا ہنی مون منانے سری لنکا گئے ہیں، اورسوشل میڈیا پر اپنی تصاویر اور مزاحیہ ویڈیوز اپ لوڈ کر کے اپنے مداحوں کے ساتھ رابطے میں ہیں۔
حال ہی میں یاسر حسین اور ان کی اہلیہ اقرا عزیز نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک سیلفی شئیر کی جس کے بعد کچھ لوگوں نے ان کی تصویر پر تعریفیں کیئں تو وہیں کچھ لوگوں نے انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔
ایک صارف نے ان کی تصویر پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ یاسر بھائی اقرا کا ایسے سوشل میڈیا پر آنا اچھا نہیں لگتا کیونکہ اب وہ آپ کی عزت ہیں جس پر یاسر حسین نے اس صارف کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ یار مجھے تو آپ کی سوچ بھی اچھی نہیں لگتی تو کیوں نا آپ اپنے کام سے کام رکھو۔
یاسر حسین کے سخت جواب پر جہاں بعض سوشل میڈیا صارفین نے انہیں سراہتے ہوئے کہا کہ یہاں لوگ اپنے کام سے کام نہیں رکھ سکتے جس پر وہ صارف غصے کا اظہار کرتے ہوئے جواب دیتا ہے کہ وہ یاسر حسین کا بہت بڑا فین ہے اس لئے اس نے یاسر حسین کو مشورہ دیا تھا کہ جو غلط ہے وہ غلط ہے، بحیثیت مسلمان آپ کو چاہیئے کہ جہاں برائی ہوتے دیکھو اسے روکو۔