ایک جاپانی ارب پتی کو خلائی سفر میں اپنے ساتھ ہمسفر بنانے کے لیے ایک خاتون کی تلاش ہے۔
ایک رپورٹ کے مطابق ایلن مسک کے ایک راکٹ میں سوار 2023 میں چاند کے آس پاس 42 سالہ جاپانی ارب پتی یوسکو میزاوا پہلی بار سال 2023 میں خلائی سفر کا ارادہ رکھتے ہیں اور اس سفر میں انہیں ساتھ لے جانے کے لیے ایک خاتون ساتھی کی بھی تلاش ہے- یہ خاتون ساتھی ہی یوسکو کی زندگی کی ساتھی بھی ہوں گی-
جاپانی ارب پتی کا کہنا ہے کہ لوگوں کی جانب سے مجھے بے حد پیار اور تعاون حاصل ہوا ۔ ‘مجھے اس بات کا یقین ہے کہ مجھے معاشرتی حیثیت اور شہرت حاصل کرنے میں کامیابی ملی ۔ لیکن اب میں اپنی زندگی ایک بار پھر شروع کرنا چاہتا ہوں۔
یوسکو میزاوا کا کہنا تھا کہ میں بالکل اسی طرح زندگی گزار رہا ہوں جس طرح میں ابھی تک گزارنا چاہتا تھا۔ میں 21 سالوں سے اس کمپنی کے صدر ہونے کی حیثیت سے ادھر ادھر بھاگتے ہوئے کام کر رہا ہوں ۔
میری عمر ابھی 44 سال ہے ، مجھ پر تنہائی اور خالی پن کے جذباتی آثار آہستہ آہستہ بڑھنے لگے ہیں-
’انہوں نے اپنے بیان میں مزید کہا:‘ میں اپنی“زندگی کا ساتھی” تلاش کرنا چاہتا ہوں۔
میں اپنے مستقبل کے ساتھی کے ساتھ خلا سے اپنی محبت اور عالمی امن کا نعرہ لگانا چاہتا ہوں۔ میں چاند کو بہت نزدیک سے دیکھنا چاہتا ہوں ساتھ ہی اوپر خلا سے زمین کو دیکھنے کی خواہش بھی رکھتا ہوں۔