سونے کی قیمتوں میں حیران کن کمی، عوام میں خوشی کی لہر

image

عالمی گولڈ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی کے باعث پاکستان کے صرافہ بازاروں میں بھی سونا سستا ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کی قیمت 600 روپے کمی کے بعد فی تولہ 89200 روپے ہوگئی۔

دوسری جانب 10 گرام سونے کی قیمت میں 514 روپے کی کمی واقع ہوئی جو کہ گراوٹ کے بعد 76474 روپے کا ہو گیا۔

واضح رہے کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونا قیمت میں کمی کے بعد 1546 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US