سال 2019 بہترین یادوں کے ساتھ اختتام پزیر ہوا۔ گزشتہ سال میں ایسے کون سے دلچسپ و حیران کن واقعات عمل میں آئے آئیے ایک نظر ڈالتے ہیں-
1. مشہور ڈائیلاگ دو ٹکے کی عورت
مقبول ڈرامہ سیریل میرے پاس تم ہو کی 12 ویں قسط نے کہانی کو بہت اہمیت دی اور ناظرین کی دلچسپی کو مزید بڑھایا۔
اس ڈرامے کے مرکزی کردار دانش اور مہوش ہیں۔ اس ڈرامہ میں دانش ایک سرکاری ملازم ہوتا ہے اور اس کی بیوی مہوش اور ان کا ایک بیٹا رومی بھی اس ڈرامہ کے اہم کردار ہوتے ہیں ۔
اس قسط میں جب دانش کی بے وفا اور لالچی بیوی مہوش اسے الوداع کہہ کر امیر آدمی شہوار کے ساتھ گھر چھوڑ کر جاتی ہے تب دانش اپنی بیوی کے لئے سخت الفاظ کا استعمال کرتے ہوئے شہوار سے کہتا ہے کہ اس دو ٹکے کی لڑکی کے لئے آپ مجھے 50 ملین دے رہے تھے؟ اس جملے کو جہاں بڑی تعداد میں لوگوں نے پسند کیا وہی کچھ لوگوں نے اس پر تنقید بھی کی- لیکن جو کچھ بھی ہو یہ جملہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا-
2. شاہی جوڑے کی پاکستان آمد
سال 2019 میں برطانوی شہزادے ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن نے پاکستان کا دورہ کیا- اس پانچ روزہ دورے کے میڈیا اور عوام کے درمیان خوب چرچے رہے ۔ اس دورے کے دوران شاہی جوڑے نے نہ صرف پاکستان کے مختلف مقامات کی سیر کی بلکہ عام عوام سے بھی گھل مل گئے-
3. کرکٹ میم (meme) کا مقبول ترین شخص
اگر آپ سوشل میڈیا پر متحرک ہیں ، تو آپ نے گرَم اُونی کَپڑے والے قمیض میں ملبوس شخص کو دیکھا ہوگا جو مایوس کھڑا فیلڈر کی جانب غصے سے دیکھتا ہے۔ آسٹریلیا کے خلاف میچ کے دوران پاکستانی کرکٹر آصف علی کے کیچ چھوڑنے پر اس شخص کا رد عمل لوگوں میں بہت مقبول ہوتا ہے اور اس کی تصاویر کا استعمال لوگ آج بھی اپنی میمز میں کرتے ہیں۔
4. عروج اورنگزیب (The Leather Jacket Girl)
عروج اورنگزیب نے اپنی طوفانی ویڈیو کے ذریعے پورے پاکستان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جو کہ ٹویٹر پر پوسٹ ہونے کے بعد لوگوں کی توجہ کا مرکز بنی۔ گزشتہ سال فیض میلے کے موقع پر طلبہ کے جھرمٹ میں پرجوش نعرے لگانے والی عروج اورنگزیب کی ویڈیو مقامی میڈیا اور سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی تھی۔ سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد نے نوجوان لڑکی عروج اورنگزیب نے مخالفت کی تھی۔ اس تنقید کی وجہ ویڈیو میں اونچی آواز میں لگائے جانے والے نعرے تھے- اس موقع پر انہوں نے خاص چمڑے کی جیکٹ پہنی ہوئی تھی۔
5. چائے لاجواب ہے۔ (The Tea Is Fantastic)
پاکساتنی سرکاری نیوز ایجنسی نے بھارتی پایئلٹ وکرم ابھینندن کی چائے پینے کے دوران ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی جس کے دوران ان سے پوچھا جاتا ہے کہ چائے کیسی ہے جس پر وکرم ابھینندن جواب دیتے ہیں کہ The tea is fantastic, thank you.” چائے بہت لاجواب ہے شکریہ۔ ان کے اس جملے کو لوگوں نے میمز کے طور پر استعمال کیا ساتھ ہی مختلف ٹی وی چینلز کے پرگراموں میں ان کی مزاحیہ نقل بھی اتاری گئی۔
6. تمغہ امتیاز
پاکستان کی مشہور اداکارہ مہوش حیات کو صدر عارف علوی کی جانب سے پاکستانی سنیما کی خدمات کے لئے تمغہ امتیاز سے نوازا گیا۔ فلم انڈسٹری میں عمدہ اداکاری کرنے پر تمغہ امتیاز سے نوازے جانے کے بعد مہوش حیات کو سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔
7. سرفراز احمد کا ورلڈ کپ کے اہم میچ کے دوران جمائی لینا
سرفراز احمد کی جمائی لینے کے دوران فوٹیج مقبول ہوگئی۔ قومی ٹیم کے کپتان سرفراز پر میچ کے دوران ہی تنقید شروع ہوئی جب کیمرے کی آنکھ نے انہیں جمائی لیتے ہوئے ساری دنیا کو دکھا دیا۔ ان کی اس تصویر کو لوگوں نے بھرپور انداز میں اپنی میمز کے طور پر استعمال کیا۔
8. بلاول بھٹو کی بارش کی تھیوری
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو کا بارش سے متعلق بے ضرر نظریہ عوام کی دلچسپی کا باعث بنا ۔ انہوں نے طنزیہ ہنسی کے ساتھ یہ الفاظ ادا کئے کہ ’’ بارش آتا ہے تو پانی آتا ہے زیادہ بارش آتا ہے تو زیادہ پانی آتا ہے ‘‘ جس کے بعد لوگوں اور دیگر سیاستدانوں نے ان کا مذاق بھی بنایا-