مذہبی اسکالر مفتی عبدالقوی نے اپنے ایک انٹرویو میں حریم شاہ سے متعلق کہا کہ انشااللہ 15 سے 16 دنوں میں ان سے ملاقات ہونے جا رہی ہے اور ہم اسے دوپٹہ پہنا رہے ہیں۔ میری ان کے سیکرٹری کے ذریعے بات ہوئی اور کہا کہ حسن وجمال سے لے کر آپ کی ہر صلاحیت اللہ کی عطا کی ہوئی ہے۔
آپ ایسے ملک کی بیٹی ہیں جو ایک کلمے کے نام پر بنا ہے۔ آپ تمام لوگوں کے لئے خوشخبری ہے کہ آئندہ ان کے حوالے سے مثبت خبریں آئیں گی منفی نہیں۔
مفتی عبدالقوی صاحب سے جب سوال کیا گیا کہ آپکی حریم شاہ کے ہمراہ جو تصویریں آئیں گی وہ دوپٹہ والی ہوں گی ؟ تو مفتی صاحب اس سوال پر ہنس پڑے۔
شیخ رشید کے حوالے سے مفتی عبدالقوی نے کہا کہ شیخ صاحب بہت جلدی گھبرا جاتے ہیں، میرے متعلق دو سالوں سے باتیں کی جا رہی ہیں مگر میں آج تک نہیں گھبرایا بلکہ مزید جوان ہو رہا ہوں۔