کراچی والے ہوجائیں پھر سردی کے لیے تیار، کیونکہ محکمہ موسمیات نے موسم کی نئی پیشگوئی کردی

image

گزشتہ دو روز کے دوران کراچی میں سردی کی شدت میں کمی رہی جبکہ اب محکمہ موسمیات کی جانب سے نئی پیشگوئی کر دی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 28 جنوری سے شہر میں سردی کی نئی لہر آئے گی، جس کے دوران درجہ حرارت میں کمی واقع ہو گی۔ شہر کا کم سے کم پارہ 12 سے 14 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ 26 سے 28 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔ آنے والے ایک سے دو روز کے دوران شہر میں صبح کے وقت مطلع جزوی طور پر ابرآلود رہے گا۔

اتوار کو شمال مشرقی ہواؤں کیساتھ سمندر کی جنوب مغربی ہوائیں چلیں جس کے سبب سردی میں کمی رہی۔ شہر قائد کا کم سے کم 13 ڈگری سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق صبح کے وقت ہوا میں نمی کا تناسب 90 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔ اس وقت شہر میں شمال مشرقی سمت سے ہلکی ہوائیں چل رہی ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US