کراچی میں سرد ہوائیں برقرار، محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش کی پیشن گوئی کر دی۔

image

محکمہ موسمیات کی جانب سے رواں ہفتے سے متعلق ملک بھر میں سردی میں اضافے کی پیشن گوئی کر دی گئی ہے۔

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش ہونے کا امکان ہے جِس سے سردی میں اضافہ ہو گا جبکہ پہاڑوں پر برفباری بدستور جاری رہے گی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کے روز بلوچستان، گلگت بلتستان، جنوبی خیبر پختونخوا کے تمام اضلاع جبکہ بالائی پنجاب کے بعض اضلاع میں مطلع جزوی طور پر ابرآلود رہنے کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

گزشتہ روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا جبکہ کراچی میں گزشتہ روز سے سرد ہوائیں چل رہی ہیں۔

تاہم شہرِ قائد میں بارش کی کوئی پیشن گوئی نہیں کی گئی۔ کراچی میں رواں ہفتے بروز منگل سے جمعرات سرد ہوائیں چلنے کا امکان ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ اور کم سے کم درجہ حرارت 11 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow