کراچی میں بادل برسیں گے یا بن برسے جائیں گے ؟

image

کراچی میں تیسرے اسپیل کی انٹری تاہم بادل برسیں گے یا نہیں , محکمہ موسمیات کے مطابق تیسرے اسپیل کے تحت بارش کی پیشگوئی کی گئی تھی تاہم اب ہوا کا لو پریشر آہستہ آہستہ کمزور پڑ رہا ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ پر موجود لو پریشر سسٹم میں نمایاں کمزوری آ چکی ہے، کراچی میں اب تک صرف 1 سے 3 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے ، شہرقائد میں آج موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے، آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے، سمندری ہوائیں سست رہیں گی جب تک سسٹم جنوبی سندھ پر موجود ہے، یہ صورتحال اگلے 12 سے 18 گھنٹوں تک برقرار رہ سکتی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow