کرونا وائرس کے بعد چین میں ایک اور وائرس پھیلنے لگا

image

چین میں کرونا وائرس کی وبا کے بعد ایک اور وائرس تیزی سے صوبہ ہنان میں پھیلنے لگا جس نے پورے صوبے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

میڈیا ذرائع کے مطابق چین میں ایچ 5 این 1 انفلوئنزا مرغیوں پر حملہ آور ہے جس کے باعث ہنان صوبے میں اب تک ساڑھے چار ہزار کے قریب مرغیاں ہلاک ہوچکی ہیں۔

چینی حکام کے جاری کردہ بیان کے مطابق جنوبی صوبے ہنان کے شہر شاؤ يانگ کے ايک پولٹری فارم ميں4500 مرغياں برڈ فلو کی زد میں آکر مر گئيں۔ اس پولٹری فارم میں 7 ہزار 850 مرغیاں موجود ہیں۔

صوبہ ہنان کی انتظامیہ نے پولٹری فارم ہاؤس کو مکمل طور پر سیل کر دیا اور سپرے کے ذریعے اس وائرس پر قابو پانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

چینی حکام کا کہنا کہ برڈ فلو وائرس انسانوں میں بھی منتقل ہوسکتا ہے، تاہم اب تک ایسا کوئی کیس سامنے نہیں آسکا ہے۔

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے مطابق ’ایچ 5این 1ایویان انفلوئنزا‘ انسانوں کو کم لاحق ہوتا ہے مگر یہ جان لیوا بھی ہے، ماضی میں اس وائرس کا ریکارڈ بتاتا ہے کہ اس میں مبتلا ہونے والے 60 فیصد افراد موت کا شکار ہو چکے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow