کراچی کے مختلف علاقوں میں میں آج صبح سویرے ہی موسلا دھار بارش ہوئی جس کی وجہ سے ہوا سرد ہو گئی، جبکہ حبس بھی پیدا ہونے کا امکان ہے۔
ترجمان محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں مغربی سسٹم کے اثرات بارش کی صورت میں نظر آنے لگے ہیں جبکہ بارش برسانے والا یہ مغربی سلسلہ 2 سے 3 گھنٹے میں شہر سے نکل جائے گا اور مطلع صاف ہو جائے گا۔
شہرِ قائد کے کچھ علاقوں میں تیز جبکہ چند علاقوں میں ہلکی بارش ہوئی۔ جن علاقوں میں بارش ہوئی ان میں ملیر، گلشنِ حدید، گلشن اقبال، ناظم آباد، سائٹ، اورنگی ٹاؤن، منگھوپیر، بفر زون، گلستان جوہر اور کلفٹن شامل ہیں۔