کیا آپ پاکستان میں بے حد مقبول ہونے والی اس شخصیت کو پہچان سکتے ہیں؟

image

اوپر موجود تصویر میں اس شخصیت کو پہچان سکتے ہیں کہ یہ آج کے کون سے مشہور ترین اداکار کا بچپن ہے؟

درحقیقت یہ اداکار بہت ہی کم وقت میں پاکستان میں بہت زیادہ مقبول ہوچکے ہیں بلکہ یہ کہنا بھی درست ہوگا کہ یہ اب تک کروڑوں دلوں میں جگہ بنا چکے ہیں۔

ویسے پاکستان سے باہر بھی ان کے مداحوں کی تعداد یقیناً کروڑوں میں ہوگی کیونکہ ان کا ایک کردار سب کے دلوں کو بھا گیا ہے۔

اگر آپ بھی نہیں پہچان سکیں تو ایک اشارہ دیتے ہیں کہ یہ ایک ترک اداکار کے بچپن کی تصویر ہے۔

تو کیا آپ اس اشارے سے اداکار کو پہچاننے میں کامیاب ہوگئے؟

اگر نہیں تو جان لیں کہ مذکورہ تصویر میں یہ انجین التان دوزیتان ہیں جو 26 جولائی 1979 کو ترکی کے شہر ازمیر میں پیدا ہوئے۔

اور یہ کہنے کی ضرورت نہیں کہ ارطغرل کا کردار ادا کرنے والے اداکار اس وقت پاکستان میں کتنے مشہور ہیں۔

ایک ویب سائٹ میں ان کے بچپن کی اس تصویر کو شیئر کیا گیا تھا۔

انجین نے تھیٹر کی تعلیم حاصل کرنے کے بعد ایک ٹی وی سیریل رخسار سے کیرئیر کا آغاز کیا تھا اور متعدد فلموں اور ڈراموں میں اداکاری کرچکے ہیں۔

مگر 2014 سے نشر ہونے والے ڈرامے دیریلیش ارطغرل نے انہیں دنیا بھر میں مقبول کردیا تھا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US