ڈی آئی خان: تحصیل کلاچی میں فورسز کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ، 2 امن دشمن ہلاک

image

ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی کے گاؤں گرہ جہان خانی میں سیکیورٹی فوسرز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 2 امن دشمن مارے گئے۔

پولیس کے مطابق امن دشمنوں اور سیکیورٹی فورسز کے مابین فائرنگ کے تبادلے کے دوران دھماکا بھی ہوا۔ سیکیورٹی فورسز کے سرچ آپریشن کے دوران امن دشمنوں نے فائرنگ کردی، فائرنگ کے تبادلے میں 2 امن دشمن ہلاک ہوگئے۔

ہلاک شدگان کی شناخت خیام اور دلاور کے نام سے ہوئی، دونوں کا تعلق تحصیل کلاچی سے تھا۔ سیکیورٹی فورسز علاقے میں کلیئرنس آپریشن کر رہی ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US