خوبصورت نظر آنا خواتین کا بنیادی حق ہے اور اس کے لیئے وہ بیش بہا کوششیں بھی کرتی رہتی ہیں۔
لیکن یوکرائن کی ۳۱ سالہ انسٹاگرامر اسٹار انستاسیا پوکریش چک نے خوبصورت اور حسین ترین دکھنے کے چکر میں اپنا چہرہ ہی بگاڑ لیا۔
ان کے مطابق:
" میں اپنے پچکے ہوئے گالوں کو حسین بنانے کے لیئے ڈاکٹر سے مشورے کے بغیر چھپ چھپ کر گالوں پر انجکشن لگانے لگیں، وہ بھی آن لائن ویڈیوز دیکھ کر ہی انجکشن خریدے اور پھر انہیں استعمال کرنا شروع کردیا۔
لیکن جلد ہی مجھے اپنا چہرہ بدنما نظر آنے لگا اور میں مذید احساسِ کمتری کا شکار ہونے لگی۔
آج میرا چہرہ سرمئی چوہے کی طرح نظر آتا ہے۔ بہتر تھا کہ میں یہ انجیکشن نہ لگاتی کیونکہ پہلے میں خود کو لوگوں سے ک سمجھتی تھی اور اسی وجہ سے میں نے یہ کارنامہ کیا۔’’
انسٹاگرامر اسٹار نے مذید بتایا کہ:
" میں جب شیشے میں خود کو دیکھتی ہوں تو مجھے اپنی شکل سرمئی چوہے جیسی لگتی ، میرے دوست میرا مذاق اڑاتے ہیں، جس کی وجہ سے میں بہت زیادہ احساس کمتری میں مبتلا ہوگئی ہوں۔"
واضح رہے کہ خاتون نے 1600 پاؤنڈ (3 لاکھ 35 ہزار روپے) خرچ کرکے ایک درجن انجکشن خریدے اور روزانہ ایک انجکشن چہرے پر لگایا اور اب اس کے بد نما اثرات دیکھ کر دن بھر روتی رہتی ہیں۔