کوئی ایسا پارٹنر ہے لوڈو سٹار میں جو مجھے اپنے کوائن دے دے۔۔۔۔۔۔۔۔ لوڈو سٹار گیم کھیلتے کھیلتے کراچی کے یہ نوجوان شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔۔

image

گزشتہ دنوں سخت لاک ڈائون میں دنیا بھر کے لوگوں نے انڈور گیمز اور موبائل گیمز کھیلے۔ لیکن لوڈو سٹار گیم بہر حال دنیا میں سب سے زیادہ کھیلا گیا۔ لوڈو سٹار صرف ایک گیم ہی نہیں بلکہ کئی لوگوں کی دوستیاں بڑھانے کی وجہ بھی بنا اور کراچی کے دو نوجوانوں کی شادی کا باعث بھی۔

کراچی کی "رومیسہ نسیم" لوڈو سٹار باقاعدگی سے کھیلتی تھیں اپنے دوستوں اور کزنز کے ساتھ، لیکن وہ مستقل ہار رہی تھیں اور گیم میں ان کے کوائنز ختم ہوگئے تھے،جس پر انھوں نے کسی فیس بک پیج پر پوسٹ کیا کہ کوئی ہے جو مجھے لوڈو سٹار میں اپنے کوائن دےدے، کیونکہ میرے پاس ختم ہوگئے میں ہار رہی ہوں مستقل، جس پر چند روز بعد ایک نوجوان نے ان کے گروپ کے ساتھ کھیلا اور اس کو اپنے کوائن دے دیئے۔

لڑکے نے میسجز کیئے جس کو کئی روز بعد لڑکی نے دیکھا اور بات چیت کا سلسلہ بڑھا، بہر حال دونوں نے ایک دوسرے سے واٹس ایپ نمبر کا تبادہ کیا، ملاقات ہوئی۔

لڑکے نے دو مرتبہ رشتہ بھیجا اور یوں بالآخر دونوں کی شادی اسی لوڈو سٹار گیم کی وجہ سے ہوئی۔

نو بیاہتا جوڑے کا کہنا ہے کہ:

" ہم اب بھی یہ گیم کھیلتے ہیں، لیکن اب میرے پاس میرے شوہر کے بنائے ہوئے تمام کوائنز آسانی سے آجاتے ہیں، مجھے خوشی ہے کہ میں نے اپنا وقت اچھے ساتھی پر صرف کیا اور ہم اپنی نجی زندگی میں خوش ہیں"۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US