"میں زندہ ہوں، مجھے نکالو" قبر سے اچانک آوازیں آنے لگیں۔۔۔ دل دہلا دینے والا واقعہ جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے

image

قبر کا نام سب کر اکثر لوگوں کو ڈر تو لگتا ہے لیکن اگر کبھی کوئی ایسا واقعہ پیش آجائے کہ قبر میں سے آوازیں آرہی ہیں یا کوئی زندہ نکل آئے تو لوگ ڈر سے مارے مارے گھومتے ہیں۔ ایسا ہی کچھ واقعہ ماموں کانجن کے نواحی گاؤں 497 میں کل شام پیش آیا جہاں قبر میں سے چیخ پکار اور زندہ ہوں کی آوازیں آنے لگیں۔

مقامی لوگوں کے مطابق:

" کچھ لوگ قبرستان میں فاتح خوانی کرنے آئے تھے، لیکن اچانک قبر سے آوازیں آنا شروع ہو گئیں کہ "مجھے باہر نکالو، میں زندہ ہوں" ان کو سنتے ہی سب وہاں سے ڈر کر بھاگ گئے۔ لیکن بعد میں گورکھن اور کچھ لوگوں نے ہمت سے کام لیتے ہوئے معاملہ کی ٹوہ لگائی تو معلوم ہوا کہ:

" خستہ حالت قبر میں ایک ذہبی معذور گر گیا تھا اور وہ اس کی آوازیں تھیں"۔

تفصیلات کے مطابق:

" آوازیں آنے کے دو گھنٹے بعد درجنوں لوگوں نے قبرستان پہنچ کر قبر میں گرنے والے شخص کو گورکھن کی مدد سے قبر کھود کر نکالا۔" انتظامیہ کے مطابق:

" گرنے والے شخص کا ذہنی توازن درست نہیں ہے جس کی وجہ سے وہ قبر میں گر گیا تھا۔ یہ اسی گاؤں کا شخص ہے جو ذہنی توازن درست نہ ہونے کی وجہ سے اکثر اس طرح کی مشکلات میں پھنس جاتا ہے۔"


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US