جہاز میں ائیر ہوسٹس ہاتھ پیچھے کیوں باندھتی ہیں؟ دلچسپ اور حیران کن وجہ آپ بھی جانیں

image

آپ نے ہوائی سفر کے دوران اکثر دیکھا ہوگا، آپ جب بھی جہاز کے اندر داخل ہوتے ہیں تو جہاز کا عملہ آپ سے گرمجوشی اور خوش اخلاقی سے پیش آتا ہے، اور آپ کی نشست تک آپ کی رہنمائی کرتا ہے۔ آپ نے دیکھا ہوگا کہ ہوائی میزبانوں نے اپنے ہاتھ پیچھے باندھے ہوتے ہیں کیونکہ انہوں نے اپنے ہاتھ میں کچھ پکڑا ہوتا ہے۔ آپ سوچیں گے کہ ممکنہ دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے شائد کوئی ہتھیار ہو مگر ایسا نہیں ہے۔

جہاز کے عملے کی جہاں اور بہت ساری ذمہ داریاں ہوتی ہیں وہاں ایک ذمہ داری یہ بھی ہوتی ہے کہ وہ جہاز میں سوار ہونے والے مسافران کی تعداد کو شُمار کریں اور اُن کی سیٹ تک رہنمائی کریں۔

مسافروں سے گفتگو کے دوران اُن کو شُمار کرنا ایک مُشکل کام ہے جس میں غلطی کا اندیشہ رہتا ہے اس لئے فضائی میزبان ایک کاؤنٹر اپنے ہاتھ میں رکھتی ہیں اور ہاتھ کو پیچھے باندھ کر جہاں آپ کی رہنمائی کرتی ہیں وہیں مہارت سے آپ کا شُمار بھی کرتی ہیں۔ آئندہ آپ ان سے ملیں اور دیکھیں کہ ان کے ہاتھ پیچھے بندھے ہیں تو جان جائیے گا آپ کی گنتی ہو رہی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US