پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر بلند ترین سطح پر پہنچ گئے

image

پاکستان کی معیشت نے ایک اور اہم سنگِ میل عبور کر لیا ہے، ملکی زرمبادلہ کے ذخائر مارچ 2022 کے بعد بلند ترین سطح پر پہنچ گئے ہیں۔ تازہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر 21.1 ارب ڈالر تک جا پہنچے ہیں جسے معاشی استحکام اور سرمایہ کاروں کے اعتماد کی علامت قرار دیا جا رہا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے پاس موجود زرمبادلہ ذخائر 15.9 ارب ڈالر ریکارڈ کیے گئے ہیں جس کے باعث ملک کی درآمدی صلاحیت 2.6 ماہ سے تجاوز کر گئی ہے، جبکہ فروری 2023 میں یہ صلاحیت دو ہفتوں سے بھی کم رہ گئی تھی۔

اعداد و شمار کے مطابق 2023 میں مرکزی بینک کے ذخائر کم ہو کر 2.9 ارب ڈالر کی سطح تک آ گئے تھے، تاہم اب یہ بڑھ کر تقریباً 15.9 ارب ڈالر ہو چکے ہیں، یوں دو برس میں ذخائر میں تقریباً ساڑھے پانچ گنا اضافہ ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق بیرونی قرضہ بمقابلہ جی ڈی پی تناسب 31 فیصد سے کم ہو کر 26 فیصد تک آ گیا ہے جبکہ بیرونی قرضوں میں بتدریج کمی مالی نظم و ضبط اور اصلاحاتی پالیسیوں کی عکاسی کرتی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US