دیر بالا میں باراتیوں کی گاڑی کو حادثہ پیش آنے کے نتیجے میں ایک بچی جاں بحق، جبکہ افراد زخمی ہوگئے۔
باراتیوں کی گاڑی کو حادثہ دیر بالا کے علاقہ چکیاتن کے مقام پر پیش آیا جس کے نتیجے میں ایک بچی جاں بحق جبکہ بچوں سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے۔
ترجمان ریسکیو 1122 دیر بالا کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی میڈیکل ٹیمیں فوری طور پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ڈی ایچ کیو اسپتال دیر بالا منتقل کردیا۔