کیا آپ جانتے ہیں کہ زیتون کی کتنی اقسام ہوتی ہیں اور اس کے درخت کہاں کہاں لگائے جا سکتے ہیں؟ جانیں

image

زیتون ایک سدا بہار درخت ہے اور مُختلف ممالک میں زیتون کی متعدد اقسام پائی جاتی ہیں،فارمی زیتون کی باقاعدہ کاشت ہوتی ہے اور اس سے موٹے سائز کا پھل حاصل کر کے تیل تیار کیا جاتا ہے۔ زیتون کو ایک تاریخی اہمیت بھی حاصل ہے۔

زرعی ماہرین کے مطابق زیتون کا درخت زندگی اور امن کی علامت ہے۔ زیتون کی ایک ہزار سے زائد اقسام ہیں۔ زیتون کا تیل دل کی بیماری پٹھوں کی کمزوری اور نیند کی کمی جیسے امراض کیلئے بے حد مفید ہے زیتون کا درخت سدا بہار ہے۔

اس کی بلندی 15 میٹر جبکہ پھیلاؤ 10 میٹر تک ریکارڈ کیا گیا ہے۔ زیتون کے پودے تپتے صحرا سے لے کر برف پوش پہاڑ کی چوٹیوں تک اُگائے جاسکتے ہیں۔

زیتون کے پودے عام طور پر چار سے پانچ سال کی عمر میں پھل دینا شروع کر دیتے ہیں زیتون کے پودے پر پھول آنے کا عمل زیتون کی قسم اورموسمی حالات پرمنحصر ہے پھول آنے کے بعد 4 تا 5 ماہ تک پھل پک کر تیار ہوجاتا ہے۔

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US