شہری قائد میں آج اور کل بادل کُھل کر برسیں
گے جس سے شہر میں اربن فلڈنگ کا بھی خطرہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں اس وقت تیز اور کہیں درمیانی بارش کے باعث مین روڈ اورگلیوں میں کئی کئی فٹ پانی جمع ہے۔ اس سے قبل ہونے والی بارشوں سے گلیوں، سڑکوں میں پانی جمع ہے لیکن تاحال پانی کی نکاسی کیلئے کوئی عملی اقدامات نہیں کئے گئے ہیں۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات کی جانب سے شہرِ کراچی میں گرج چمک کے ساتھ مزید بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
https://www.facebook.com/gulshan.e.iqbal.fafee/videos/2805081506377385/