کیا آپ کو معلوم ہے کہ جہاز کی کھڑکی میں یہ سوراخ نما حصہ کیوں بنایا جاتا ہے؟

image

دنیا بلکہ آپ کے ارد گرد ہی ایسی کئی چیزیں موجود ہوتی ہیں جنھیں ہم دیکھ کر بھی نہیں دیکھتے اور نہ ہی اس چیز کے بارے میں معلوم ہوتا ہے کہ آخر وہ کس لیے ہیں۔

تو بتائیں کیا آپ جانتے ہیں کہ طیارے کی کھڑکیوں میں ننھا سوراخ کیوں ہوتا ہے؟ شاید بہت ہی کم لوگوں کو اس حوالے سے معلوم ہو کہ لیکن پھر بھی ہم آپ کو بتا دیتے ہیں۔

پلاسٹک گلاس کے دو ٹکڑوں کو جہاز کی کھڑکیوں کے شیشے کی تیاری کے لیے استعمال کیا جاتا ہے، اس کا اندرونی شیشہ ممکنہ طور پر طیارے کے کیبن اور باہر کے دباؤ کے باعث ٹوٹ سکتا ہے، اس میں موجود چھوٹا سا سوراخ ہوا کو دونوں شیشوں اور کیبن کے درمیان ہوا کو گزرنے میں مدد فراہم کرتا ہے، جس سے دباؤ متوازن ہوجاتا ہے اور شیشہ نہیں ٹوٹتا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts