امریکی سفارت خانے کا جعلی کارڈ استعمال کرنے والا افغان شہری گرفتار

image

اسلام آباد میں پولیس نے انٹیلی جنس ایجنسیوں کی مدد سے امریکی سفارت خانے کا جعلی کارڈ استعمال کرنے والے افغان شہری کو گرفتار کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ملزم کی شناخت حارث کے نام سے ہوئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار شخص دو خواتین کے ہمراہ گاڑی میں ڈپلومیٹک انکلیو میں داخل ہوا تھا۔ پولیس اور انٹیلی جنس ادارے پہلے ہی ملزم کی نشاندہی کر چکے تھے اور اس کی مشکوک سرگرمیوں پر مسلسل نظر رکھی جا رہی تھی۔

بروقت کارروائی کرتے ہوئے سیکیورٹی اہلکاروں نے ملزم کو حراست میں لے لیا جبکہ اس کے قبضے سے امریکی سفارت خانے کا جعلی کارڈ بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے اور سکیورٹی ادارے اس بات کا جائزہ لے رہے ہیں کہ ملزم کا تعلق کسی منظم نیٹ ورک سے ہے یا نہیں جبکہ جعلی کارڈ کے ذریعے ڈپلومیٹک انکلیو میں داخلے کے مقصد کا بھی تعین کیا جا رہا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US