برطانوی شاہی خاندان دنیا کا سب سے طاقتور کنبہ سمجھا جاتا ہے۔ ویسے تو آج کے موجودہ دور میں شاہی ثقافت اور رواج موجود تو نہیں لیکن برطانوی شاہی خاندان نے اپنی طرز زندگی، طور طیقے اور قانون کو تاحال قائم رکھا ہوا ہے۔
برطانیہ کے شاہی خاندان کی تاریخ تقریباً ایک ہزار دو سو سال پرانی ہے اور یہ خاندان اپنے شاہی انداز کی وجہ سے دنیا بھر میں منفرد حیثیت رکھتا ہے۔ دنیا کے ہر شعبے میں جہاں کچھ اصول ہوتے ہیں وہیں شاہی خاندان کے 5 ایسے سخت اصول ہیں جن کی ملکہ برطانیہ بھی خلاف ورزی نہیں کرسکتیں۔
آئیں ہم جانتے ہیں کہ وہ 8 اصول کونسے ہیں۔
1- شاہی خاندان کے افراد اپنا سیاسی دفتر قائم نہیں کرسکتے۔
2- ایک ایسی ذمہ داری جو شاہی خاندان کے سر ہے وہ یہ کہ ٹاور آف لندن پر ہر وقت کم از کم 6 جنگلی کوے بیٹھے ہوں۔ یہ اس لیے ہے کہ اگر کوئی بھی کوا موجود نہ ہوا تو شاہی روایت کے مطابق برطانوی شاہی سلطنت کے تباہ ہونے کا خوف ہے۔
3- نمبر تین اصول یہ ہے کہ غیر شاہی افراد برطانوی شاہی خاندان کے لوگوں کو ہاتھ نہیں لگا سکتے۔
4- پوری دنیا کے لوگ ملکی الیکشن کے روز ووٹ کاسٹ کرتے ہیں لیکن شاہی خاندان کے لوگ ووٹ نہیں ڈال سکتے۔
5- کھانے کی میز پر یا کسی بھی تقریب میں ہال میں داخلہ عہدے کی بنا پر ہوتا ہے یعنی سب سے پہلے ملکہ پھر اس سے کم عہدوں کے افراد۔
6- ویسے تو کوئی کسی کو تحفے تحائف دیتا ہے تو کبھی کبھی زیادہ خوشی کا مظاہرہ نہیں کرتے یا یوں کہہ لیں کہ بنا مسکرائے تحائف وصول کرتے ہیں۔ لیکن شاہی خاندان کے اصولوں کے مطابق ان کے لیے ضروری ہے کہ تحائف
نہایت خوشدلی اور مسکراہٹ کے ساتھ قبول کریں۔
7- شاہی خاندان کے لوگ ایک ساتھ سفر نہیں کر سکتے، لیکن اب سفری سہولیات کے سبب اس میں معمولی تبدیلی دیکھنے کو ملی ہے۔
8- اور اب آخر میں برطانوی شاہی خاندان کا سب سے منفرد اصول یہ ہے کہ شاہی خاندان کا کوئی بھی فرد ملکہ کے کھانا ختم کرنے کے بعد کھانا جاری نہیں رکھ سکتا۔