پیٹرولیم مضنوعات کی قیمتوں میں کتنے اضافے کا امکان؟ جانیں

image

مہنگائی کے ستائے عوام پر ایک بار پھر پیٹرول بم گرانے کی تیاری، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز دے دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے، آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے وزارت خزانہ کو قیمتوں سے متعلق سمری بھیجوا دی گئی ہے، وزارت خزانہ کو بھجوائی گئی سمری میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے بھجوائی گئی سمری نئے سال پر عوام کے لئے ایک مہنگا تحفہ ثابت ہوگی، یکم جنوری 2020 سے ملک بھر میں پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں دو روپے چھہتر پیسے اضافے کا امکان ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں تین روپے بارہ پیسے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ہے۔

یاد رہے کہ چند روز قبل ہی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھائی گئی تھیں، تاہم پیٹرول کی موجودہ قیمت اس وقت عام صارفین کیلئے 103 روپے 69 پیسے فی لیٹر ہے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت ایک سو آٹھ روپے چوالیس پیسے ہے تاہم اوگرا کی جانب سے ممکنہ اضافے کے بعد پیٹرول کی قیمت 106.45 اور ڈیزل کی قیمت 111.56 ہو جائے گی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US