گلگت بلتستان کے انتخابات سیاسی جماعتوں کی اکثریتی رائے سے ملتوی

image

گلگت بلتستان میں آئندہ ماہ ہونے والے انتخابات سیاسی جماعتوں کی اکثریتی رائے سے ملتوی کردیے گئے۔

الیکشن شیڈول سے متعلق آل پارٹیز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز خان نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کی اکثریتی رائے کے مطابق ناموافق موسمی حالات میں انتخابات کا انعقاد ممکن نہیں۔

انہوں نے کہا کہ 13جماعتوں نے انتخابات ملتوی کرنے کا مطالبہ کیا،جبکہ 6 جماعتوں نے موجودہ شیڈول پر ہی الیکشن کا مشورہ دیا۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے 24 جنوری 2026 کو عام انتخابات کا شیڈول جاری کیا گیا تھا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US