نواز شریف کا پاسپورٹ 16 فروری کو منسوخ کر دیا جائے گا، شیخ رشید نے اعلان کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے سی ڈی اے ہیڈ کوارٹر پر میڈیا سے گفتگو میں بڑا اعلان کر دیا، کہا کہ 16 فروری کو نواز شریف کا پاسپورٹ منسوخ کر دیا جائے گا، سب چور اپنی چوری بچانے کیلئے اکھٹے ہوئے ہیں، منی لانڈرر ایکسپوز ہو گئے ہیں اب انہیں کوئی نہیں بچا سکتا۔
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ویزا اور پاسپورٹ سروسز کو جدید بنانے کے لئے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں، تاہم تمام ملکوں کے ویزے آن لائن کر رہے ہیں، چین اور افغانستان سمیت دیگر ملکوں کے آن لائن ویزوں کے اجراء کا آغاز کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ دوسرے ملکوں سے ویزوں میں شکایت موصول ہو رہی تھیں اس لیے انہیں نہوں نے کہا کہ دوسرے ملکوں سے ویزوں میں شکایت تھیں اس لیے بند کر رہے ہیں، شیخ رشید نے سی ڈی اے کے تمام کانٹریکٹ ملازمین کو ریگولر کرنےکا اعلان بھی کر دیا۔
سیاسی صورتحال پر کئے سوال کہ جواب میں انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی سینیٹ کے الیکشن میں حصہ لے رہی ہے تو ضمنی انتخابات میں بھی حصہ لے گی، تاہم ان کے لئے مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں۔
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے 16 فروری کو نواز شریف کا پاسپورٹ منسوخ کر دینے کا بھی اعلان کیا۔
واضح رہے کہ شیخ رشید نے ایگل اسکواڈ اسلام آباد لانے کا اعلان بھی کیا ہے، انہوں نے میدیا سے گفتگو میں بتایا کہ ناکوں پرداڑھی والوں اور پٹھانوں کی پولیس والے تلاشیاں لے رہے ہیں، جبکہ مری جانے والی ماؤں بہنوں کو بھی روکا جاتا ہے تاہم شہر میں تمام ناکے ختم کر کے صرف تین تین ناکے لگائے جانے کا حکم بھی دے دیا۔