تاریخ میں پہلی بار اقوامِ متحدہ کا سالِ نو کا پیغام اردو ترجمے کیساتھ نشر، رُکن ممالک کو نئے سال کی مبارکباد۔
اقوامِ متحدہ (یو این) کے سیکرٹری جنرل کی جانب سے سالِ نو کا پیغام تاریخ میں پہلی بار اردو ترجمہ کے ساتھ نشر کر دیا گیا اقوامِ متحدہ صرف 6 زبانوں میں پیغام جاری کرتا ہے تاہم پہلی بار یہ پیغام اردو میں نشر کیا گیا، اس سے قبل عربی، چینی، انگریزی، فرانسیسی، روسی اور ہسپانوی زبانوں میں پیغام نشر کیا جاتا رہا ہے۔
یو این کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرس نے اپنے پیغام میں کہا ''عزیز دوستوں! 2020 آزمائشوں اور سختیوں کا سال رہا، کورونا وائرس نے ہماری زندگیوں کو بری طرح متاثر کیا ہے اور اس کے سبب دنیا کو دکھ اور تکالیف دیکھنی پڑیں''۔
ویڈیو پیغام میں انتونیو گوتیرس نے مزید کہا کہ ''بہت ساری قیمتی جانیں ضائع ہوئیں اور یہ وباء اب بھی پھیل رہی ہے، اس وبا کی نئی شکلیں بھی سامنے آ رہی ہیں، انہوں نے کہا کہ کوشش کریں گے کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکیں اور سال 2021 کو تباہ کن وائرس کے اثرات سے بحالی، معیشتوں اور معاشروں کی بحالی کا سال بنائیں''۔
انہوں نے اقوام متحدہ کی طرف سے سب کو نئے سال کی مبارکباد بھی پیش کی۔