شناختی کاڑد کے نمبرز میں چُھپی یہ خفیہ معلومات جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

image

پاکستان میں رہنے والے ہر شہری کو گورنمنٹ آف پاکستان کی جانب سے شناخت کے لئے کمپیوٹرائز شناختی کارڈ فراہم کیا جاتا ہے تاہم اس شناختی کارڈ میں لکھے کوڈ میں کیا خفیہ معلومات چُھپی ہوتی ہیں کیا آپ نے کبھی سُنا ہے؟

نہیں! تو چلیں آج ہم آپ کو بتاتے ہیں چند ایسی اہم اور خوفیہ معلومات جو آپ نے پہلے کبھی نہیں سُنی ہوں گی۔

یہ تو سب ہی جانتے ہیں کہ نادرا 'نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی' سی این آئی سی، پاسپورٹ، برتھ سارٹیفکٹ، میرج سارٹیفکٹ، ڈیتھ سارٹیفکٹ اور دیگر اہم کاغذات تیار کرنے والا قومی ادارہ ہے جو کہ اپنے فرائض کی وجہ سے بے حد اہمیت رکھتا ہے۔

تاہم پاکستان کے ہر نوجوان کے لئے یہ لازم ہے کہ جیسے ہی اس کی عمر 18 سال ہو جائے تو وہ اس قومی ادارے سے اپنا سی این آئی سی بنوا کر خود کو نیشنل ڈیٹا میں رجسٹرڈ کروائے اور اپنا شناختی نمبر بھی حاصل کرے۔

قومی شناختی کارڈ کا شناختی نمبر 8-1234567-35101 کچھ اس طرح ہوتا ہے، ان نمبرز کے پیچھے کیا راز ہے اور ہر نمبر کا کیا مطلب ہے یہ ہم آپ کو بتائیں گے جو کہ ہم میں سے زیادہ تر لوگوں کو معلوم ہی نہیں ہوتا۔

شناختی کارڈ کے پہلے نمبر کا مطلب ہوتا ہے کہ آپ کا تعلق کس صوبے سے ہے، جیسے اوپر دیئے گئے نمبر میں 3 صوبہ پنجاب کا نمبر ہے۔

13 ہندسوں کے اس منفرد شناختی نمبر میں دوسرا نمبر صوبے کے اس ڈویژن کا ہے جہاں کے آپ شہری ہیں، جیسے مندرجہ بالا شناختی نمبر میں 5 واں نمبر لاہور کا ہے اور لاہور پنجاب کا ڈویژن ہے۔

اس کے بعد کے تین ہندسے ڈسٹرک اور سیریل نمبر کی وضاحت کرتے ہیں جبکہ ان کے درمیان میں دیا گیا نمبر ایک منفرد اور خاص نمبر ہوتا ہے جو کہ پورے ملک کے ہر شہری کو الگ فراہم کیا جاتا ہے۔

تاہم شناختی کارڈ کے نمبرز کے آخر میں دیئے گئے نمبرز یہ واضح کرتے ہیں کہ شناختی کارڈ کے حامل فرد کی جنس کیا ہے جیسے اگر شناختی نمبر کے آخر میں 1، 3، 5، 7، 9 آئے تو یہ مرد حضرات کا شناختی نمبر ہوتا ہے۔

اس ہی طرح اگر شناختی نمبر کے آخر میں 0، 2، 4، 6، 8 آئے تو اس کا مطلب یہ ہے کہ شناختی کارڈ عورت کا ہے۔

امید ہے کہ آپ کے لئے قومی شناختی کاڑد کے نمبرز میں چُھپی یہ خفیہ معلومات کارآمد ثابت ہوں گی، اس حوالے سے اپنی قیمتی رائے کا اظہار ہماری ویب کے فیس بک پیج پر کمنٹ سیکشن میں ضرور کریں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US