محمد علی درانی مولانا فضل الرحمٰن سے کیوں ملے؟ اندرونی کہانی سامنے آ گئی

image

پاکستان مسلم لیگ (فنکشنل) کے جنرل سیکریٹری اور پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ کی بیٹھک، ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (فنکشنل) کے جنرل سیکریٹری محمد علی درانی اور پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی ہے، اس حوالے سے زرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں محمد علی درانی نے مولانا فضل الرحمٰن کو گرینڈ نیشنل ڈائیلاگ کی پیشکش کی ہے تاہم مولانا نے ان کی مذاکرات کی یہ پیشکس مسترد کر دی۔

اس موقع پر مولانا فضل الرحمٰن نے مؤقف دیا کہ نا اہل اور نا جائز حکمرانوں کے ساتھ کسی قسم کے مذاکرات نہیں ہو سکتے۔

ملاقات میں محمد علی درانی اور مولانا فضل الرحمٰن کے درمیان ملک کی سیاسی صورتحال پر گفتگو ہوئی، تاہم اس موقع پر محمد علی درانی نے کہا کہ 'یہ محاذ آرائی کا وقت نہیں ہے'۔

فنکشنل لیگ کے جنرل سیکریٹری محمد علی درانی نے اس ملاقات میں مولانا فضل الرحمٰن کو تجویز دی ہے کہ حکومت اور پی ڈی ایم درمیانی راستہ اختیار کریں۔

واضح رہے کہ ملک کی 11 جماعتوں نے اتحاد کر کے 'پی ڈی ایم' کے تحت حکومت کا تخت الٹنے کی ٹھان رکھی ہے تاہم اس کے لئے جماعتوں کے سربراہان ملک گیر جلسے بھی کر رہے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US