سال 2020 تو گزر گیا اور لوگوں نے شُکر بھی ادا کیا، مگر اپنے ساتھ کئی ایسی تصاویریں یادگار کے طور پر ہمیں دے گیا جن کو دیکھ کر یا سن کر ہمیشہ یہ سال ذہن کے پردے پر گردش کرے گا ۔ آپ بھی دیکھیں ایسی تصاویریں جو گزشتہ سال میں سب سے زیادہ وائرل ہوئیں:
٭ خالی کعبہ:
خانہ کعبہ کورونا وائرس کی وجہ سے خالی کروا لیا گیا تھا جس کی تصاویریں دُنیا بھر کے مسلمانوں کی آنکھوں میں بارہا آنسو لے آتی ہیں۔ کیونکہ کعبہ کو ایسے خالی پہلے کبھی کسی نے نہیں دیکھا تھا۔
٭ چینی ڈاکٹر:
چینی ڈاکٹر کورونا وائرس کے دوران بہت زیادہ پریشان رہے، ایک چینی ڈاکٹر کی اپنی اہلیہ کو الوداع کہنے کی جذبانی تصویر بھی خوب وائرل ہوئی۔
٭ بچے نے ماسک کھینچا:
امریکی ڈاکٹر کی جانب سے ایک تصویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی جس کے بعد یہ ساری دنیا میں وائرل ہوگئی جس میں نوزائدہ بچے نے ڈاکٹر کا ماسک کھینچ لیا جس پر ڈاکٹر نے لکھا تھا بچے کے اس طرح ماسک کھینچنے سے مجھے لگتا ہے کہ جلد ہی ہمیں کورونا سے نجات ملنے والی ہے۔
٭ بال کٹوانے کی تصویر:
بھارت کے ناگپور سے تعلق رکھنے والے بچے انوشرت کے بال کٹوانے کی تصویر بھی خوب وائرل ہوئی جس میں بچہ رو رہا تھا کہ میرے بال نہ کاٹو۔
٭ انوشکا شرما:
بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کی حاملہ بیوی اداکارہ انوشکا شرما کی شوہر کے ساتھ ایک تصویر بہت وائرل ہوئی جس میں ویرات نے سفید شرٹ اور انوشکا نے کالے اور سفید رنگ کا لباس پہنا ہوا ہے۔
٭ کورونا وائرس کے مریض:
کورونا وائرس کے مریضوں اور ان کی لاشوں کی تصاویریں آئے روز لاکھوں کی تعداد میں نظر آئیں اور پورا سال وائرل رہیں۔
٭ نرس کے رونے کی:
کورونا کے دوران ایک برسلز کی آئی سی یو کے باہر بیٹھ کر رونے کی تصویر بھی خوب وائرل ہوئی۔
٭ڈالگونا کافی:
جب دنیا بھر میں لاک ڈاؤں تھا اور لوگ قرنطینہ میں تھے اس وقت ڈالگونا کافی چیلنج بہت وائرل ہوا اور تقریباً ہر ملک میں اس کافی کی تصاویریں بہت وائرل ہوئیں۔
٭ اسد اور نمرہ کی شادی:
2020 میں اسد اور نمرہ کی شادی کی تصاویریں بھی بہت وائرل ہوئیں۔ دونوں نے بہت چھوٹی عمر میں شادی کی اور سوشل میڈیا پر لاکھوں میمز بنے جس کی وجہ سے ان کی تصاویریں وائرل ہوئیں۔
٭ پرندے کا ماسک پکڑنا:
برطانیہ کے ساحلی شہر ڈوور میں پرندے نے ماسک کو اپنی چونچ میں پکڑ رکھا ہے۔