وزیرِاعظم پاکستان عمران خان نئے سال کی آمد پر آج یکم جنوری بروز جمعہ اسلام آباد میں لنگر خانے اور پناہ گاہ کا افتتاح کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان آج اسلام آباد میں نئے لنگر خانے اور پناہ گاہ کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے تاہم تقریب میں وفاقی وزراء بھی شامل ہوں گے۔
ماڈل پناہ گاہ اور لنگر خانے کی افتتاحی تقریب ایک ہی چھت تلے وزیراعظم ہاؤس میں منعقد کی جا رہی ہے۔
وزیرِاعظم پاکستان اپنے وعدوں پر پورا اُترنے کے لئے ایک کے بعد ایک اقدام کر رہے ہیں، سال 2019 ماہِ اکتوبر میں احساس پروگرام کے تحت لنگر خانے اور پناہ گاہ کی افتتاح تقریب سے خطاب میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ''لوگ کہتے ہیں کہاں ہے نیا پاکستان؟ آپ دیکھیں گے نیا پاکستان ایک فلاحی ریاست ہی ہو گا'' خطاب میں وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ ''جب تک ہمارے ملک میں روزگار کے حالات بہتر نہیں ہوتے ہم کوشش کریں گے کہ کوئی شخص بھوکا نہیں رہے''۔
واضح رہے کہ وزیرِ اعظم پاکستان عمران خان پاکستان کو ایک فلاحی ریاست بنانے کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔