سابق صدر جنرل (ریٹائرڈ ) پرویز مشرف کا قوم کو نئے سال کی مبارکباد کا پیغام۔
تفصیلات کے مطابق سابق صدر جنرل (ریٹائرڈ ) پرویز مشرف نے پاکستان کی قوم کو کو نئے سال کی مبارکباد دے دی، ٹوئٹر پیغام میں جاری ایک پوسٹر کے زریعے کہا کہ 'اس سال پاکستان کی ترقی میں مزید اپنا حصہ ڈالیں'۔
پرویز مشرف کی جانب سے سالِ نو کے موقع پر ٹوئٹر پر نئے سال کی مبارکباد دیتے ہوئے پیغام جاری کیا گیا پیغام میں کہا گیا ہے کہ ''جیسا کہ ہم نے ایک نئے سال میں قدم رکھ لیا ہے تو اس موقع پر میں آپ سب کیلئے سالِ نو پر نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں''۔
انہوں نے اپنے پیغام میں قوم کو دعوت دی اور یہ بھی لکھا کہ ''آئیے امید کرتے ہیں کہ ہم پاکستان کی بہتری میں مزید کردار ادا کریں گے''۔