30 سال سے پاؤں کے ناخن نہیں کاٹے پھر۔۔۔ جانیں ایسی لڑکی کے بارے میں جس کے پاؤں اب خوفناک نظر آتے ہیں

image

کہتے ہیں کہ شوق کا کوئی مول نہیں ہوتا، مگر دنیا میں کچھ ایسے بھی لوگ ہیں جو کہ عجیب و غریب شوق رکھتے ہیں، اور آج ہم آپ کو ایسی ہی ایک خاتون کے بارے میں متانے جا رہے ہیں جن کے نرالے شوق نے اِنہیں پوری دنیا میں مشہور کر دیا ہے۔

امریکہ سے تعلق رکھنے والی لوئس ہولس نامی خاتون کو ہمیشہ سے ہی ناخن بڑھانے کا بے حد شوق تھا، مگر ان کا یہ شوق اتنی شدت اختیار کر گیا کہ اس شوق نے ان کو دنیا کے عجیب لوگوں کی فہرست میں شامل کر دیا۔

لوئس ہولس کو ناخن بڑھانے کا اتنا شوق تھا کہ انہوں نے گزشتہ تیس سال سے اپنے ناخن نہیں تراشے جس کے بعد اب ان کا نام دنیا کے سب سے لمبے ناخن رکھنے والی خاتون میں شامل کر لیا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق لوئس ہولس نے 1982 سے اپنے پاؤں کے ناخن بڑھانا شروع کیے تھے اور جب سے آج تک انہوں نے اپنے پاؤں کے ناخن نہیں کاٹے۔

1991 میں جب امریکی خاتون کے دونوں پاؤں کے ناخن کی لمبائی کی پیمائش کی گئی تو وہ کُل ملا کر 220.8 سینٹی میٹر بنی تھی جو کہ اب اِس سے بھی کئی گُنا زیادہ ہے۔

یاد رہے کہ پاؤں کے ناخن اتنے لمبے ہونے کی وجہ سے امریکی خاتون بہت کم ہی جوتے پہنتی ہیں اور اگر وہ جوتے پہنتی بھی لیں تو وہ آگے سے کھلے ہوئے ہوتے ہیں اور جوتے کا پیندہ (سول) 3 انچ کے قریب ہوتا ہے تا کہ ان کے ناخن ٹوٹنے سے بچ سکیں۔

اس خاتون کا یہ شوق جہاں عجیب معلوم ہوتا ہے وہیں یہ سوچنے پر بھی مجبور کر دیتا ہے کہ آخر اتنے لمبے ناخن ہونے کی وجہ سے اس عورت کو چلنے پھرنے اور دیگر کاموں میں کتنی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہوگا۔


About the Author:

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts