الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اسلام آباد میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات ملتوی کر دیے ہیں۔
اس سلسلے میں الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ انتخابی شیڈول بھی واپس لے لیا گیا ہے۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا، جبکہ فیصلے کی وجوہات سے متعلق مزید تفصیلات جلد جاری کی جائیں گی۔