پہاڑوں کے بیچ بادلوں کو چھوتا یہ خوبصورت فٹ بال گراؤنڈ کہاں واقع ہے؟

image

قدرت نے سعودی عرب کی زمین کو بہترین نعمتوں سے نوازا ہے مگر کیا آپ جانتے ہیں کہ سعودی عرب کے ایک شہر میں ایسا فٹ بال گراؤنڈ موجود ہے جو دنیا کا انوکھا کھیل کا میدان ہے۔

یہ انوکھا گراؤنڈ سعودی شہر جازان میں الحشر پہاڑوں میں واقع ہے یہ انوکھا اس لئے ہے کیونکہ یہ بادلوں کے بیچ گھرا ہوا بادلوں سے بھی اونچا فٹ بال گراؤنڈ ہے اور اس کی حیرت انگیز تصاویر نے لوگوں کو حیرت میں ڈال دیا ہے۔

اس گراؤنڈ میں بیٹھ کر بادلوں کو نیچے گزرتے دیکھا جا سکتا ہے، یقیناً یہ ایک ایسا نظارہ ہے جو آپ کی زندگی کا ناقابل فراموش نظارہ کہلایا جا سکتا ہے۔

دنیا کے اس حیران کن مقام پر خوبصورت وادیاں بھی موجود ہیں، سبزہ بھی ہے اور بہترین موسم بھی ہے۔

اس گراؤنڈ کی شاندار تصاویر ایک سعودی فوٹو گرافر عبد الرحمٰن مفرح الحریصی نے ٹویٹر پر شیئر کی ہیں جس نے دیکھنے والوں کو حیرت زدہ کر دیا ہے۔

یہ محض فٹبال گراؤنڈ کی تصاویر ہی نہیں بلکہ قدرت کے شاہکار کی بھی عکاسی کر رہی ہیں جن میں علاقے کی خوبصورتی اجاگر ہو رہی ہے۔

سعودی فوٹوگرافر کا کہنا ہے کہ اس علاقے کے نوجوان یہاں صرف فٹ بال کھیلنے ہی نہیں، موسم کا لطف اٹھانے بھی آتے ہیں، نوجوانوں نے سیاحتی اداروں کو متوجہ کیا ہے کہ اس گراؤنڈ کو سیاحت کے لیے استعمال کیا جائے۔

عبد الرحمٰن کا کہنا تھا اگر شہر کی میونسپلٹی یہاں سہولتیں فراہم کرے، گراؤنڈ میں حفاظتی باڑ لگائے اور فٹ بال ٹورنامنٹ کرائے تو ملک بھر سے نوجوان یہاں میچ کھیلنے ہی نہیں دیکھنے کے لیے بھی آئیں۔


About the Author:

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts