5 لاکھ روپے کی کرتی ۔۔ اس قمیض میں ایسی کیا خاص بات ہے جو یہ اتنی مہنگی ہے؟ صارفین قیمت دیکھ کر بھڑک پڑے

image

مختلف برانڈز کے مہنگے پیسوں والے کپڑے، جھمکے، جوتے اور بیگوں کے بارے میں تو آپ سنتے ہی رہتے ہیں، مگر اب سوشل میڈیا پر جس چیز کا ہنگامہ برپا ہوا ہے وہ ہے ایک عام سی پاکستانی خواتین کی کُرتی جو کہ مارکیٹ میں محض 3 ہزار روپے کی ملتی ہے۔ لیکن اس کو ایک عالمی برانڈ نے ساڑھے 5 لاکھ روپے میں فروخت کرنے کے لئے پیش کردی ہے۔

کیا آپ کومعلوم ہے کہ وہ کونسا برانڈ ہے اور وہ کون سی خاص بات ہے اس قمیض میں جو اس کو اتنے مہنگے پیسوں میں فروخت کیا جا رہا ہے؟

یہ قمیض اٹالین لگژری برانڈ گوچی/ گچی کی جانب سے ساڑھے 5 لاکھ روپے میں فروخت کے لئے پیش کی گئی ہے، جس کو دیکھ کر ہر شخص حیران رہ گیا ہے کہ جس قمیض کی قیمت صرف 3 ہزار روپے ہے اس کو لاکھوں میں کیوں بیچا گیا؟ کیا اس قمیض کی قیمت پاکستان میں کم اور دنیا بھر میں زیادہ ہے؟ لیکن ایسا کرنے کی وجہ کیا ہے؟

کرتی کے مہنگا ہونے کی وجہ:

اس شہرت یافتہ کرتی میں یورپی ملک یوکرین، ایشیائی ملک پاکستان، بھارت اور کھٹمنڈو سمیت دیگر ممالک میں کی جانے والی کڑھائی کی گئی ہے۔ جس کی وجہ سے یہ اتنی مہنگی قیمت میں بیچی گئی ہے اور اس کے پاکستان میں سستا ہونے کی وجہ یہ ہے ایسی کڑھائی پاکستان میں بہت عام ہے اور صوبہ سندھ کے لوگ اس کڑھائی کو کرنے میں مہارت رکھتے ہیں۔

سوشل میڈیا پر جب کسی نے کہا کہ اس کی قیمت تو بالکل ہی سونے کے بھاؤ کردی گئی تو وہیں ایک صارف نے لکھا کہ کاش مجھے یہ قمیض مل جاتی، میں اس کو بیچ کر راتوں رات امیر ہو جاتا۔

ایک صارف نے کمنٹ کیا کہ اگر کوئی اس کُرتی کو 5 لاکھ میں خرید لے اور پھر جب اس کو 3 ہزار روپے اس کی پاکستانی قیمت معلوم ہو تو اس کو کیسا لگے گا، تو کسی نے کہا کہ اتنے میں میری امی پورا جہیز تیار کرلیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US