اداکارہ صبا فیصل ان اداکاراؤں میں شمار ہوتی ہیں جنہوں نے شادی کے بعد شوبز کی دنیا میں قدم رکھا اور ماؤں کے کردار ادا کئے جس سے ان کو خوب شہرت بھی ملی۔ اداکارہ فیصل اپنے دو جڑواں بچوں کی وجہ سے بھی انڈسٹری میں جانی جاتی ہیں، ان کے بچے بھی اداکار ہیں اور ماڈلنگ و تشہیری پروگرام میں نظر آتے ہیں۔ ان کی ایک بیٹی بھی ہے جو ان کے ساتھ اکثر تصاویروں میں نظر آتی ہیں۔
2018 میں رشتہ ازدواج میں بندھنے والے اداکارہ صبا فیصل کے بیٹے سلمان فیصل اپنی شادی کی 2 سال بعد ہی طلاق ہوگئی تھی تاہم ان کی طلاق کی اصل وجہ سامنے نہ آئی لیکن اب ان کی بہو نیہا ملک ان کے ساتھ تصاویر میں بالکل نظر نہیں آتی ہیں کچھ وقت قبل
نیہا ملک کی پوسٹ پر ماریہ فاروق نامی صارف نے پوچھا تھا کہ آپ کے شوہر کہاں ہیں؟ جس کا جواب دیتے ہوئے نیہا نے کہا کہ:
''
یہ تو اُن سے ہی پوچھیں کہ وہ کہاں ہوتے ہیں؟''
جس بات سے یہ واضح ہوگیا کہ علیحدگی ہوچکی ہے۔
البتہ اب سوشل میڈیا پر اداکارہ صبا نے اپنی فیملی کے ہمراہ تصویر شیئر کی جس میں ان کے دونوں بیٹے، بیٹی اور شوہر بھی موجود ہیں، جس پر ایک صارف نے کمنٹ کیا کہ :
''
بدنصیب ہوتی ہے وہ عورت جو اپنی بیٹی کا تو گھر بساتی ہے، مگر بہو کو بسنے نہیں دیتی، اور ایک بہن اپنے بھائی کو خوش نہیں دیکھ سکتی، اپنے بھائی کی مسکراہٹ کے پیچھے کا درد اس کے چہرے پر واضح ہے، مگر کسی کو نظر نہیں آ رہا، وہ اپنی بیوی سے کتنی محبت کرتا ہے، یہ اب بھی واضح ہو رہا ہے۔
''
جس کے جواب میں اداکارہ نے کہا کہ:
''
تم جاؤ جہنم میں، اپنی فکر کرو بی بی۔
'' ان کا یہ جواب صارفین کی جانب سے بالکل بھی پسند نہیں کیا جا رہا اور لوگ شدید تنقید کر رہے ہیں کہ یہ کس طرح جواب دے رہی ہیں، اس کا مطلب تو یہ ہوا کہ دال میں کچھ ضرور کالا ہے اور ساری غلطی اداکارہ کی ہے۔