عمر کے مطابق رویہ اختیار کریں، شگفتہ اعجاز کے فوٹو شوٹ پر صارفین کی تنقید

image

پاکستان کی معروف ٹی وی اداکارہ شگفتہ اعجاز کو حالیہ انسٹاگرام ریل پر سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اداکارہ اس وقت برطانیہ میں اپنے بچوں کے ساتھ چھٹیاں گزار رہی ہیں اور انہوں نےایک برانڈ کی ریل شیئر کی جس میں وہ ایک ایلیگنٹ پاستل موو رنگ کے فرنٹ اوپن انارکلی اسٹائل لباس میں نظر آئیں جس پر بھاری سلور ایمبرائیڈری اور سیقوئن ورک کیا گیا تھا۔ لباس کے ساتھ میچنگ دوپٹہ اور خوبصورت جیولری بھی تھی۔

سوشل میڈیا صارفین نے اداکارہ کے بھائی کے انتقال کے بعد اتنی جلد ریل پوسٹ کرنے پر حیرت اور ناپسندیدگی کا اظہار کیا۔ ایک صارف نے لکھا میں ابھی ماں کے انتقال کا غم منا رہی ہوں، اور صرف ایک سال ہوا ہے شوہر کے جانے کو اور چند ماہ ہوئے بھائی کے انتقال کے لیکن یہ اور اس کے خاندان پر کوئی اثر نہیں پڑتا۔

ایک صارف نے لکھا اسی لیے لوگ طویل عمر پاتے ہیں انہیں کسی کی کمی یا جانے کی پرواہ نہیں۔

کچھ صارفین نے شگفتہ اعجاز کی عمر کے مطابق رویہ اختیار نہ کرنے پر بھی تنقید کی جبکہ ایک صارف نے کہا یہ پاگل ہو گئی ہیں انہیں پیسوں کے سوا کچھ نظر نہیں آتا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US