والد وہیل چیئر پر گئے، چلتے ہوئے واپس آئے، حارث وحید نے عمرہ کا روح پرور واقعہ شیئر کر دیا

image

پاکستانی اداکار حارث وحید نے اپنے حالیہ عمرہ سفر کے دوران والد کے ساتھ پیش آنے والے ایک دل کو چھو لینے والے واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔

ویڈیو کے آغاز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حارث وحید اپنے والد کو مکہ مکرمہ میں وہیل چیئر پر لے جا رہے ہیں جبکہ چند لمحوں بعد اسی ویڈیو میں ان کے والد اپنے قدموں پر کھڑے ہو کر خود چلتے ہوئے عمرہ ادا کرتے نظر آتے ہیں۔

انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے حارث وحید نے کیپشن میں لکھا میرے ابّا وہیل چیئر پر گئے اور چلتے ہوئے واپس آئے۔یہ ویڈیو سوشل میڈیا صارفین کے دلوں کو چھو گئی جس پر ہزاروں افراد نے محبت اور دعاؤں کا اظہار کیا۔

ایک صارف نے لکھا یہ ویڈیو دیکھ کر آنکھوں میں آنسو آ گئے، وہیل چیئر پر مکہ جانا اور چلتے ہوئے واپس آنا اللہ کی خاص رحمت ہے، الحمدللہ۔ ایک اور صارف نے تبصرہ کیا اللہ کے تمام فیصلے رحمت سے بھرپور ہوتے ہیں، آپ کے والد ہمیشہ صحت مند اور خوش رہیں۔

واضح رہے کہ حارث وحید پاکستان کے معروف ٹی وی اداکار ہیں جو ڈراموں دو بول اور سمی سے خاصی شہرت حاصل کر چکے ہیں۔ حالیہ برسوں میں انہوں نے جانِ جہاں میں تبریز شاہ کے کردار سے خوب داد سمیٹی جبکہ بعد ازاں گرہیں میں بھی نظر آئے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US