ندا یاسر کے سر میں جوئیاں ہو گئیں ، سن کر فینز حیران

image

پاکستان کی مشہور ٹی وی میزبان اور اداکارہ ندا یاسر نے حال ہی میں ایک پرانے شو کے کلپ میں اعتراف کیا کہ ان کے سر میں جوں لگ گئی تھی۔

ندا یاسر نے بتایا کہ انہوں نے دبئی سے ہیئر ایکسٹینشن کروائی تھی جس کے بعد سر کے اس حصے میں ہمیشہ نمی رہتی تھی جہاں ایکسٹینشن لگائی گئی تھی۔ اس جگہ میں جوں اور ان کے انڈے پیدا ہو گئے۔ انہوں نے فوراً بیوٹی پارلر جا کر ایکسٹینشن ہٹا دی۔

ندا یاسر تقریباً 17 سال سے مارننگ شو کی میزبانی کر رہی ہیں اور انسٹاگرام پر ان کے 2.4 ملین فالوورز ہیں۔ وہ اکثر شو کے دوران اپنے ذاتی تجربات اور باتیں مداحوں کے ساتھ شیئر کرتی رہتی ہیں، جس کی وجہ سے وہ سوشل میڈیا پر خبروں کی زینت بنتی ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US