پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ رباب ہاشم نے اپنے ہاں بیٹے کی پیدائش کی خوشخبری مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہے۔ اداکارہ نے انسٹاگرام پر فیملی کے ساتھ چند تصاویر بھی شیئر کیں، جن میں ان کی بیٹی مائیشا ننھے بھائی کو گود میں لیے مسکرا رہی ہیں۔
رباب ہاشم نے بتایا کہ انہوں نے اپنے بیٹے کا نام اورحان صہیب علی رکھا ہے اور لکھا کہ اورحان مائیشا کا چھوٹا سا بہترین دوست ہے۔ اداکارہ نے مداحوں سے دعاؤں میں یاد رکھنے کی اپیل بھی کی۔
مداحوں اور شوبز کے ساتھی اداکاروں نے رباب ہاشم کو بیٹے کی پیدائش پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دی ہے۔