آپ نے لاہوریوں کی مہمان نوازی کا تزکرہ تو سنا ہوگا مگر کراچی کے نوجوانوں نے مہمان نوازی کی الگ مثال قائم کردی۔ حالیہ دنون میں حکومت سندھ کا سم کارڈ بند کرنے کے علان کے بعد سے ویکسی نیشن سینٹر میں عوام کا رش بڑھ گیا ہے۔ جس کی وجہ سے لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں ہیں۔
اس موقع پر کراچی کے چند نوجوان نے اپنی مدد آپ کے تحت ویکسی نیشن سینٹر پر آنے والے افراد کیلئے، سینٹر پر تارہ فرنچ فرائز تیار کرکے کھلانا شروع کر دیا۔
کورنگی کے ویکسی نیشن سینٹر پر موجود انتظامیہ کا کہنا ہےکہ، ہمیں اس بات کی خوشی ہے، اس مشکل حالات میں جو افراد ویکسی نیشن لگانے آرہے ہیں ان کیلئے یہ نوجوان جن کی عمریں 14 سے 25 سال تک ہے تارہ فرنچ فرائز تیار کرکے کھلا رہے ہیں، جو کہ اس بات کا ثبوت ہے کہ ہمارے نوجوان مہمان نواز اور بیدار ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز آنے والے افراد کیلئے انہی نوجوانوں نے چائے بھی بنا کر پلائی تھی۔